• news

افغان انٹیلی جنس حکام نے مولوی فقیر کو گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی

کابل (رائٹرز/ ثنا نیوز) افغان انٹیلی جنس حکام نے تحریک طالبان کے اہم کمانڈر مولوی فقیر کو صوبے ننگر ہار سے گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔ افغان انٹیلی جنس حکام کے مطابق پاکستانی طالبان کے سابق نائب سربراہ مولوی فقیر کو پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب یہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے وادی تیرہ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں مولوی فقیر، شاہد عمر، مولانا حکیم اللہ باجوڑی، مولانا ترابی اور فاتح شامل ہیں۔ دوسری جانب طالبان نے مولوی فقیر محمد کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کی ہے۔ مولوی فقیر محمد تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر اور باجوڑ ایجنسی میں طالبان کے سربراہ تھے تاہم انہیں پاکستانی حکومتی سے مبینہ طور پر امن مذاکرات کرنے کی وجہ سے مارچ 2012 میں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن