رحمان ملک کے طیارے کے انجن کو آگ لگ گئی، پی آئی اے کی پرواز سے اسلام آباد گئے
کوئٹہ (آن لائن) وزیرداخلہ رحمان ملک کے طیارے میں فنی خرابی، وہ پی آئی اے کی پرواز سے کوئٹہ سے اسلام آباد گئے سیکرٹری داخلہ کو تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ منگل کو رحمان ملک کی کوئٹہ سے اسلام آباد روانگی کے وقت ان کے طیارے کو جیسے ہی سٹارٹ کیا گیا تو انجن میں آگ لگ گئی رحمان ملک 30 افراد کے ہمراہ سی ون تھارٹی طیارے میں کوئٹہ پہنچے تھے۔