• news
  • image

نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 60 ویں نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ پاکستان واپڈا نے جیت لی۔ واپڈا کے صابر چیمپئن شپ کے بہترین جبکہ پنجاب کے محمد شکیل تیز ترین سائیکلسٹ قرار پائے۔ لاہور میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ میں واپڈا نے 7 گولڈ، 2 سلور اور 2 برانز میڈلز کے ساتھ 231 پوائنٹس حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ ایچ ای سی 116 پوائنٹس کے ساتھ رنراپ رہی اس نے 3 سلور اور چار برانز میڈل حاصل کئے۔ پنجاب کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب نے دو گولڈ، دو سلور اور تین برانز میڈل حاصل کئے۔ سندھ نے چوتھی، ریلویز نے پانچویں جبکہ افغانستان نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کے اختتامی روز ایک کلومیٹر ٹیم سپرنٹ ریس میں واپڈا نے پہلی، ایچ ای سی نے دوسری اور پنجاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایک ہزار میٹر سپرنٹ میں پنجاب کے شکیل نے پہلی، واپڈا کے ظفر حسین نے دوسری اور واپڈا کے ذوالفقار علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایلیمنیشن ریس میں پنجاب کے شکیل کے نام رہی۔ ایچ ای سی کے احسان عباس نے دوسری اور واپڈا کے صابر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق آئی جی پنجاب پولیس شوکت جاوید تھے جنہوں نے کامیاب سائیکلسٹ میں انعامات تقسیم کئے۔ 

epaper

ای پیپر-دی نیشن