• news

سوچا بھی نہیں تھا اللہ تعالیٰ اس قدر جلدی شہرت سے نواز دیں گے: حنا دلپزیر

لاہور( این این آئی) اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ میںنے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ اللہ تعالیٰ مجھے اس قدر جلدی شہرت سے نواز دیں گے، میں چاہتی ہوں کہ اس بھی اچھا کردار ملے جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بعض لوگوںکو مقام حاصل کرنے میں سالوں بیت جاتے ہیں لیکن مجھے اللہ تعالیٰ نے جس قدر جلدی شہرت سے نوازا ہے میں نے کبھی اس بارے سوچا بھی نہیں تھا۔ جب باہر جاتی ہوں تو لوگ مجھے پہچانتے ہیں جس سے مجھے بڑی خوشی ہوتی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ کوئی انوکھا کردار نبھاﺅں جسے لوگ مدتو ں یاد رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن