• news

لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ آج سے شروع ہو گی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ 2013ءآج سے شروع ہوگی۔ ماڈل ٹاون فٹبال کلب اور اکیڈمی گراونڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے افتتاحی روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ فیڈرل کالونی فٹبال کلب اور سمن آباد فٹبال کلب کے درمیان جبکہ شاہین فٹبال کلب اور سلیم خان فٹبال کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 مارچ کو کھیلا جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن