ہالی ووڈ اداکارہ ریحانہ کو پرستار نے بوتل مار کر زخمی کر دیا
لندن (اے پی پی) ہالی ووڈ اداکارہ ریحانہ کی کرس براﺅن کے ساتھ صلح پر ناراضگی کی وجہ سے اداکارہ کے پرستار نے اس پر بوتل دے ماری۔ گلوکارہ ریحانہ جن کے کرس براﺅن کے ساتھ سالوں سے کشیدہ تعلقات چل رہے تھے۔ حال ہی میں کرس براﺅن سے صلح کرنے پر ان کے اس فیصلے سے ناراض پرستار نے انہیں بوتل دے ماری۔ بوتل ان کے پاﺅں پر لگی اور وہ زخمی ہوگئیں۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔