• news

پی سی بی کا آفیشل اور کھلاڑیوںکے اہل خانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر نے پر غور

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ٹورز پر آفیشل اور کھلاڑیوں کی جانب سے اہلخانہ کو ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر نے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے ٹورز پر کوچ واٹمور سمیت سات سے آٹھ کرکٹرز اپنی فیملیز کو بھی ساتھ لے کر گئے ہیں جس کے باعث کرکٹرز کو میچ کے بجائے گھر والوں کی فکر لگی رہتی ہے۔ ذرائع کے مطابق تیسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر کرکٹرز کو فیملیز وطن واپس بھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ مستقبل میں بڑے ٹور کے دوران کسی کھلاڑی کو فیملی ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن