• news

سکیورٹی خدشات، پاکستان عوامی تحریک نے24 فروری کو پشاور میں ہونیوالا جلسہ ملتوی کردیا

 پشاور (این این آئی) پاکستان عوامی تحریک نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں ہونے والاجلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک خیبر پی کے، کے صدر خالد درانی نے بتایا کہ 24فروری کو پشاور میں جلسہ ہونا تھا، جس سے عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے خطاب کرنا تھا تاہم سکےورٹی خدشات کی وجہ سے پشاور کا یہ جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ خالد درانی کے مطابق جلسے کیلئے پشاور کے بجائے دوسرے شہر کے تعین پر غور کیا جا رہا ہے جس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن