باپ منع کرے، تب بھی ظالموں کے خلاف الیکشن ضرور لڑوں گا:جمشید دستی
اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے حلقہ میں الیکشن ضرور لڑوں گا پارٹیاں بدل بدل کر اقتدار میں رہنے والوں کو اس بار ایوان اقتدار سے دور بھگا دوں گا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرا باپ بھی منع کرے گا میں تب بھی ان ظالموں کے خلاف الیکشن لڑوں گا اور ثابت کروں گا عوام کا حقیقی نمائندہ صرف میں ہوں‘ انہوں نے کہا کہ کھر خاندان صرف اقتدار کی سیاست کرتا ہے جبکہ میں غریب لوگوں کا نمائندہ ہوں آئندہ انتخابات میں عوام کے ووٹ یہ ثابت کر دیں گے عوام کا حقیقی نمائندہ کون ہے۔