• news

زرداری کی جمہوریت نے ملک کو تباہ کردیا : ممتاز بھٹو

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ممتاز علی خان بھٹو نے ہزارہ قبیلے کا کوئٹہ میں ایک بار پھر قتل عام پر گہرے رنج غم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری کی جمہوریت مےں ملک کو تباہ وبرباد تو کردیا ہے لیکن خون کی ندیاں بھی بہا کر دکھا دی ہیں۔ جس کی روک تھام کی ان کے پاس نہ تو قوت ہے اور نہ ہی صلاحیت۔ میں شخصی حیثیت میں ہزارہ قبیلے کے اس مطالبے کہ کوئٹہ کو فوج کے حوالے کیا جائے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے خبردار کرتا ہوںکہ باقی ملک میں بھی اگر کسی لائق اہل اور ایماندار حکمران کے حوالے نہ کیا گیا تو اب یہ ظاہر ہو گیا ہے کہ پورا ملک کوئٹہ بن جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن