بجٹ خسارہ 8 کھرب 6 ارب سے تجاوز کر گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) رواں مالی سال میں جولائی سے فروری کے دوسرے ہفتے کے دوران وفاقی حکومت کا بجٹ خسارہ 8 کھرب 6ارب 94 کروڑ 20 لاکھ روپے تک پہنچ گیا جسے پورا کرنے کے لئے حکومت نے اتنی ہی مالیت کے قرضے بینکنگ سیکٹر سے حاصل کئے۔ گزشتہ مالی سال میں بجٹ خسارے کا حجم 6 کھرب 89 ارب 99 کروڑ 30 لاکھ روپے تھا۔