• news

توانائی بحران سے معاشی ترقی کا پہیہ جام ہو گیا: نیشنل لیبر فیڈریشن

لاہور(خصوصی نامہ نگار) بے ر وزگاری سے محنت کش طبقہ کی زندگی اجیرن ہوگئی، توانائی کے بحران اور لوڈشیڈنگ سے معاشی ترقی کا پہیہ جام کردیاگیا۔ ان خیالات کا اظہارنیشنل لیبرفیڈریشن کے صدرشمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل رانا محمود علی خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گارمنٹس فیکٹریوںمیں کام کرنے والی خواتین ورکرز سمیت زیادہ ترادارے ابھی تک کم از کم اجرت کے قانون پر عمل نہیں کررہے ۔فیکٹریوں کی انسپکشن بند کردی گئی ہے ۔ صنعتی اداروں میں قانون پر نہیں بلکہ سرمایہ داروں کے احکامات پر عمل ہوتا ہے۔کھیتوں اور منڈیوں سمیت ہوٹلوں اور گھروں میں کام کرنے والے مزدروں کی تعداد پانچ کروڑ سے زیادہ ہے ۔جن کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے مزید کہا ٹریڈ یونین کی رجسٹریشن کے لیے پچاس ورکرز کی شرط کو ختم کیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن