• news

وزیراعظم کے مشیر پیٹرولیم کا غیاث پراچہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس

کراچی (کامرس رپورٹر)مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے وزارت پٹرولیم میں اربوں کے گھپلے بے نقاب کرنے ،ملکی مفاد کے خلاف پالیسیوں پرمسلسل تنقید کرنے،سی این جی سیکٹر میں چار سو ارب کی سرمایہ کاری اورلاکھوں افراد کا روزگاربچانے اور سی این جی کے سینتیس لاکھ صارفین کے حقوق کی جدوجہد کرنے پرچئیرمین سپریم کونسل آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث عبداللہ پراچہ کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔کراچی کی لاءفرم منصور احمد خان اینڈ کمپنی کی طرف سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم ایک با عزت اورایماندار شخص ہیں جنھوں نے اپنے آپ کوعوام کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا ہے اور انکے خلاف الزامات سے انکی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔نوٹس میں غیاث عبداللہ پراچہ چودہ دن کے اندرمعاوضہ کی ادائیگی، غیر مشروط معافی اوربیانات کا سلسلہ بند کرنے کا کہا گیا ہے۔نوٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے غیاث پراچہ نے کہا قانونی کاروائی کی دھمکیوں سے نہ تو حقیقت چھپ سکتی ہے نہ ہم اپنا موقف بدلیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن