کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
o.... پھر جو بدل ڈالے اس وصیت کو سن لینے کے بعد تو اس کا گناہ انہیں بدلنے والوں پر ہو گا، بے شک اللہ تعالیٰ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہےo اور جسے اندیشہ ہو وصیت کرنے والے سے کسی طرفداری یا گناہ کا، پس وہ صلح کرا دے ان کے درمیان تو کچھ گناہ نہیں اس پر، بے شک اللہ تعالیٰ غفور، رحیم ہےo اے ایمان والو! فرض کئے گئے تم پر روزے جیسے فرض کئے گئے تھے ان لوگوں پر جو تم سے پہلے تھے تاکہ تم پرہیزگار بن جاﺅo
البقرہ (آیت 181تا183)