• news

“فون ٹیپ کئے جا سکیں گے“ صدر نے فیئر ٹرائل بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری نے شفاف ٹرائل بل کی منظوری دے دی، نئے قانون کے تحت ایس ایم ایس‘ موبائل فون ‘ ای میلز ‘ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ سے شواہد اکٹھے کئے جاسکیں گے، تفتیش میں جدید تکنیک استعمال ہوگی، 20 دسمبر کو قومی اسمبلی اور سینٹ نے یکم فروری کو متفقہ طور شفاف ٹرائل بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل صدر کے دستخطوں کے لئے بھیجا تھا صدر آصف علی زرداری نے گذشتہ روز شفاف ٹرائل بل پر دستخط کردیئے، نئے قانون کے مطابق دہشت گردی اور دیگر مقدمات میں تفتیش کے لئے جدید تکنیک استعمال کی جائے گی اور فرانزک رپورٹ پر وارنٹ گرفتاری کیلئے درخواست دی جاسکے گی اس قانون کے تحت ان مقدمات میں موبائل کال، ایس ایم ایس‘ ای میلز ‘ آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کو شہادت کے طور پر پیش کیا جاسکے گا۔ کسی بھی شخص کا فون ٹیپ کیا جا سکے گا، صدر نے ٹریڈ آرگنائزیشن بل پر بھی دستخط کر دئیے۔

ای پیپر-دی نیشن