بھارت میں درندگی کی انتہا‘3کمسن بہنیں زیادتی کے بعد قتل
ممبئی (اے ایف پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 3کمسن بہنوں کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نعشیں کنویں میں پھینک دی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق انسانیت سوز واقعہ مہاراشٹر کے ضلع بہاندرا میں پیش آیا۔ جہاں 6سے 11سال تک کی عمر کی تینوں بہنیں 14فروری کو گھر سے سکول کےلئے روانہ ہوئیں پھر لاپتہ ہو گئیں۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آرتی سنگھ نے اے ایف پی کو بتایا کہ تینوں کمسن بہنوں کی نعشیں ایک کنویں سے ملی ہیں۔ سکول کی وردی میں ملبوس ان بچیوں کے بیگ ان کے ہمراہ تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوا تاہم 4افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مقتولین کے ورثاءکے مطابق تینوں کمسن بہنیں سکول سے واپسی پر گھر میں والدہ کی غیر موجودگی پر انہیں ڈھونڈنے گئی تھیں پھر لاپتہ ہو گئیں۔ اندوہناک واقعہ پر اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے۔