• news

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آئین کے مطابق مقرر ہو گا: حکومتی اجلاس

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کا مشاورتی اجلاس صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فاروق نائیک، خورشید شاہ، رحمان ملک، نذر گوندل، منظور وٹو، احمد مختار، امین فہیم، مخدوم شہاب الدین، حنا ربانی، میر ہزار خان بجارانی، امتیاز صفدر وڑائچ، جہانگیر بدر، فریال تالپور شریک ہوئے۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے انتخابات اور نگران سیٹ اپ کے امور پر بریفنگ دی۔ آئندہ انتخابات آئین کے تحت مقررہ مدت میں کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئین کے تحت کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن