• news

پاکستان کو حقانی گروپ کیخلاف کارروائی کرنا ہو گی: امریکی نائب وزیر خارجہ کا بھارت میں بیان پاکستان آمد، صدر ، آرمی چیف سے ملاقات

نئی دہلی (نوائے وقت‘نیشن رپورٹ) امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک نے بھارت کے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنا ہو گی۔ پاکستان میں موجود کئی گروہ القاعدہ کی معاونت کر رہے ہیں۔دریں اثناءنیشن رپورٹ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ بلیک بھارت سے پاکستان بھی آئے جہاں انہوں نے صدر زرداری اور جنرل کیانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکہ، افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی سہ ملکی کانفرنس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ان کی وزیر خارجہ حنا ربانی سے ملاقات بھی ہوئی۔ ایک سینئر امریکی سفارتکار نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے معاملات کی شفافیت کی وجہ سے پاکستان کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن