دوبارہ سٹیج پر کام کرنے کا ارادہ نہیں : حنا شاہین
لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ حنا شاہین نے کہا ہے کہ اب دوبارہ سٹیج پر کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘ جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ‘ فنکار انتہائی حساس ہوتا ہے اور اسکے دل میں ہر کسی کے لئے بڑی محبت ہوتی ہے۔ سٹیج کو خیر باد کہہ چکی ہوں اب اس پر دوبارہ کام کا قطعی ارادہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں ‘ اپنے پرستاروں کی شکر گزارہوں جنہوں نے مجھے عزت اور میری حوصلہ افزائی کی جس کی وجہ سے میں فن کی خدمت کرتی رہی۔