تیسری اسلامک گیمز کیلئے قومی سلت مسلم آرٹس ٹیم کا انتخاب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سٹی سپورٹس کمپلیکس کمشنر آفس گوجرانوالہ میں تیسری اسلامک گیمز انڈونیشیا کے لئے قومی سلت مسلم مارشل آرٹس ٹیم کے ٹرائلز منعقد ہوئے ۔منتخب عطیہ رحمت علی واپڈا‘ مفتاح فاضل ایچ ای سی‘ فریحہ پنجاب‘ رباب افضال چیمہ پنجاب‘ اقبال خیبر پختونخواہ‘ حبیب خان پنجاب‘ جنیداکرم ایچ ای سی‘ صدام حسین خیبر پختونخواہ‘ عامر مقصود پنجاب‘ عاصم زاہد مشتاق پنجاب‘ نجم خیبر پختونخواہ‘ اشفاق جٹ ریلوے‘ محمد نوید بٹ پولیس‘ ندیم صادق اور ظہور احمد شامل ہیں ۔