گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی میں دوستانہ کرکٹ میچ
لاہور (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی لاہور میں شعبہ نفسیات کی مس ظل ہما کی زیرنگرانی فاونٹین ہاوس اور کالج کی طالبات کے مابین دوستانہ کرکٹ میچ منعقد کیا۔ مہمان خصوصی فاونٹین ہاوس کے ڈاکٹر تومیض اور کالج کی پرنسپل مسز شہناز اختر تھیں۔ میچ کا مقصد ذہنی معذور افراد کی حوصلہ افزائی اور اظہار یکجہتی تھا۔