ایم ڈی او جی ڈی سی کی تعیناتی میں بے ضابطگی کا انکشاف‘قوانین میں عمر کی حد 55 سال ہے مگر مسعود صدیقی کی عمر 49 سال تھی
اسلام آباد (راجہ عابد پروےز) آئل اےنڈ گےس ڈوےلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی) کے اےم ڈی کی تعےناتی مےں عمر کی حد سمےت وزارت پٹرولےم کی طرف سے منظور شدہ ےونےفارم اےگرےمنٹ اےنڈ پروموشن پالےسی کی خلاف ورزی کا انکشاف ہوا ہے۔ اےگزےکٹو ڈائرےکٹر سٹےٹےجگ پلاننگ نے وزارت پٹرولےم اور او جی ڈی سی کو خط لکھ کر اےم ڈی کی تعےناتی کو غےر قانونی قرار دے دےا اور کہا کہ اگر اس معاملے کو عدالت لے جاےا گےا تو پھر وزارت کے پاس دفاع کرنے کے لئے کچھ نہےں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق او جی ڈی سی مےں اےم ڈی کی تعےناتی کے لئے تجربہ کو خاص اہمےت حاصل ہے جس کے لئے معاہدے مےں عمر کی حد 55 سال مقرر ہے مگر نوائے وقت کو دستےاب دستاوےزات کے مطابق تعےناتی کے وقت اےم ڈی مسعود صدےقی کی عمر 49 سال تھی۔اےم ڈی کی تعےناتی کے لئے تعلےمی معےار ماسٹر ڈگری جبکہ 25 سال کا تجربہ مقرر ہے۔ اےم ڈی کی تعےناتی کے لئے جب اشتہار دےا گےا تو اس مےں کنٹرےکٹ کی مدت 2 سال مقرر کی گئی تھی مگر جب موجودہ اےم ڈی کو ملازمت دی گئی تو انہےں 3 سال کا کنٹرےکٹ دے دےا گےا جس کی قانون مےں گنجائش موجود نہےں۔ اسی طرح دو مرتبہ مسلسل اشتہار کے نتےجہ مےں مسعود صدےقی نے ملازمت کے لئے درخواست نہےں دی مگر انہےں ہےڈ ہنٹر بورڈ کے ذرےعے سلےکٹ کرلےا گےا حالانکہ ہےڈ ہنٹر کا کام کسی کو ملازمت دےنا نہےں بلکہ سےلری سٹرکچر کے بارے مےں مارکےٹ کا سروے کرنا کہ مارکےٹ مےں اس جےسے اداروں مےں تنخواہوں کا کےا سٹرکچر ہے۔ذرائع کے مطابق اےم ڈی کو 12لاکھ 50 ہزار ماہانہ تنخواہ ادا کی جارہی ہے کہ جبکہ بنےادی تنخواہ کا 45 فےصد ہاوس رےنٹ،16سو سی سی گاڑی اور دےگر مراعات بھی دی جارہی ہےں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اےم ڈی زےادہ تر کراچی مےں ہی رہتے ہےں اسلام آباد ہفتے مےں صرف 3دن کے لئے آتے ہےں،کراچی مےں رہائش کے وقت وہ بلٹ پروف گاڑی پر سفر کرتے ہےں جس کا کراےہ او جی ڈی سی اےل ادا کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق بلٹ پروف گاڑی کاکراےہ 12لاکھ روپے ماہانہ ہے۔