• news

لاہور:حساس اداروں،پولیس کا کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری،19مشکوک گرفتار

 لاہور (اپنے نمائندے سے) لاہور پولیس نے گزشتہ روز بھی کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاﺅن جاری رکھا اور اس حوالے سے حساس ادارے پولیس کے ساتھ مشترکہ جوائنٹ آپریشن خفیہ معلومات کے حوالے سے کر رہے ہیں۔ لشکر جھنگوی کے خلاف پنجاب بھر او رخصوصاً  لاہور میں تین روز قبل ٹارگٹ کلنگ کے بعد شروع آپریشن وسیع کردیا گیا ہے۔شاہدرہ،فیروز والا،چونگی امرسدھو اور واہگہ سمیت کئی مضافاتی علاقوں میں پولیس اور حساس اداروں نے چھاپے مار کر متعدد مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق ابھی تک 19افراد زیر حراست ہیں جبکہ حسا س ادارے اور متعلقہ پولیس نے گزشتہ روز گرفتار کئے جانے والے کچھ مشکوک افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی ہیں اور سرچ آپریشن آئندہ تین روز تک لاہور میں جاری رہے گا بعض افراد کو کاغذات مکمل ہونے پر ابتدائی تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ دوسری طرف تین روز قبل لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے سینئر ڈاکٹر علی حیدراور انکے کمسن بیٹے علی مرتضیٰ کے قاتلوں کا سراغ نہیںمل سکا۔

ای پیپر-دی نیشن