• news

پولیس نے دھرنے کے باعث رکاوٹ عبور کرنیوالے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا

 لاہور( اپنے نمائندے سے) ٹھوکرنیاز بیگ کے قریب دھرنے کے باعث رکاوٹ عبور کرنے والے کار سوار نوجوان کو پولیس رضا کاروں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے دئیے گئے دھرنے پر لگی رکاوٹوں کو پولیس کے روکنے کے باوجود عبور کرنے کی پاداش میں ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے انعام اللہ نامی شخص کوزخمی کردیا۔زخمی شہریں کا موقف ہے کہ اس نے پولیس کے خوف سے گاڑی بھگا دی۔

ای پیپر-دی نیشن