کابینہ کے الوداعی اجلاس کے بعد الوداعی فوٹو سیشن
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ کے الوداعی اجلاس کے بعد ارکان کا فوٹو سیشن ہوا۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والے الوداعی فوٹو سیشن کےلئے وفاقی وزرائ، وزرائے مملکت، وزیراعظم کے مشیروں اور خصوصی معاونین کو مدعو کیا گیا تھا۔کابینہ ڈویژن نے وزراءاور خصوصی معاونین کو سوٹ اور شلوار قیمض کی صورت میں ساتھ شیروانی زیب تن کرکے کابینہ کے اجلاس میں شریک ہونے کا کہا تھا۔ایم کیو ایم کے مستعفی وزراءڈاکٹر فاروق ستار، بابر غوری اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ استعفے کے باعث الوداعی فوٹو سیشن سے محروم رہے۔