• news

مقبوضہ کشمیر: افضل گورو کی پھانسی کیخلاف مکمل ہڑتال‘ مظاہرے‘ پولیس پر پتھراﺅ

 سرینگر (کے پی آئی )کل جماعتی حرےت کانفرنس (گ) کے چےرمےن سید علی شاہ گیلانی کی اپےل پر افضل گورو کی پھانسی کے خلاف بدھ کے روز مقبوضہ کشمےر بھر مے ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گےا جبکہ حکام نے سرینگر اور دوسرے علاقوں مےں دفعہ 144کے تحت پابندیاں عائد کر کے شہرےوں کی نقل و حرکت ناکام بنا دی ۔ سری نگر کے علاوہ وسطی ضلع بڈگام ،گاندربل میں بھی مظاہرے ہوئے چچلورہ ماگام کے مقام پر پولیس کی جانب سے ایک مقامی نوجوان کو پتھراﺅ کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے اور لوگوں نے پولیس اور فورسز کے خلاف نعرے بازی کی۔ پلوامہ میں پولیس پر پتھراﺅ کیا گےا۔ سیدعلی شاہ گیلانی نے سہ روزہ احتجاجی پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے جمعرات کو بھی سول کرفیو اور جمعہ کو نماز کے بعدہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ 22فروری کی شام مشعل بردارجلوس برآمد ہونگے جبکہ آج جمعرات کونماز مغرب سے عشاءتک افضل گورو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعاو¿ں کا اہتمام ہوگا۔دریں اثناءلبریشن فرنٹ نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ تہاڑ جیل میںمحمد افضل گورو کو پھانسی پر چڑھائے جانے کے بعد سے گرفتاریوں کی لہر نے زور پکڑ لیا ہے اور وادی کے اطراف و اکناف میں دوران شب چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔محتاط اعداد شمار کے مطابق 300سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نے حالیہ دنوں میں کہا تھا کہ یہ گرفتاریاں احتیاطی نوعیت کی ہیں اور گرفتار شدگان کے خلاف کوئی نئے کیس درج نہیں کئے جائیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن