• news

مسلم لیگ ن، جمعیت علماءپاکستان(نورانی) کی اتحاد کیلئے قائم کمیٹیو ں کا کام مکمل

 لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن اور جمعیت علماءپاکستان(نورانی) کے درمیان اتحاد کیلئے قائم دونوں جماعتوں کی کمیٹیوں نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔مسلم لیگ ن کی کمیٹی کی رپورٹ خواجہ سعد رفیق نے مرتب کرکے اپنی قیادت کو پیش کر دی ہے جبکہ جمعیت علماءپاکستان نورانی کی کمیٹی کی رپورٹ پیر اعجاز ہاشمی نے مکمل کرلی ہے جسے وہ 24 فروری کو جامعہ رضویہ فردوس مارکیٹ میں جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر زبیر ابو الخبیر کی صدارت میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں پیش کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان نورانی اور مسلم لیگ ن میں بے پناہ سیاسی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان دونوں جماعتوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا معاہدہ طے پا جائے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر ابوالخیر زبیر،اویس نورانی،پیر اعجاز ہاشمی اور قاری زوار بہادر کی مسلم لیگ(ن) کے صدر محمدنواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے جس میں معاہدے کو حتمی شکل دی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن