• news

پاکستان میں عالمی معیشت میں شامل ہونے کی بھرپور صلاحیت ہے: برطانوی اہلکار

لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان میں بہتر عالمی معیشتوں میں شامل ہو جانے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ یہ بات برطانوی حکومت کے امداد دینے کے اداروں کے ایک سینئر اہلکار مارک لو کاک نے بزنس لیڈرز اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا ایک خوشحال، کامےاب اور ترقی پذیر اسلامی جمہوریت بننے کے لئے درکا ر ہر اہم جزو پاکستان کے پاس موجود ہے۔ عالمی معیشت اور مستقبل کی سرمایہ کاری میں پاکستان کے لئے بہترین مواقع موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن