• news

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا دورہ لاہور سٹاک ایکسچینج

لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کی بی بی اے (آنر) کی طالبات نے لاہور سٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ دریں اثناءساو¿تھ ایشن فیڈریشن آف ایکسچینجز (سیف) نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد بھی کیا۔ جس میں مدیحہ ابراہیم‘ آئی جی آئی انوسٹمنٹ کے ریجنل ہیڈ میاں قاسم سعید نے طلبہ و طالبات کو معلومات فراہم کیں۔ بعدازاں طالبات کو سٹاک ایکس چینج کے اندر بروکریج ہاو¿سز کا دورہ کرایا گیا اور معلومات فراہم کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن