ایل ڈی اے میں متعدد افسروں کو اضافی چارج دیدیا گیا‘ ڈی ایس پی کی خدمات پولیس کو واپس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے فیروز پور روڈ پر واقع غیر قانونی رہائشی سکیم میں ناجائز تعمیرات کے خلاف کئے جانے والے آپریشن کے دوران فرائض سے غفلت برتنے پر ڈی ایس پی امتیاز احمد بھلی کی خدمات محکمہ پولیس کو واپس کر دیں۔ دریں اثناءڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد خان چیمہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل کیڈر سر مد ضمیر خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایگزیمپشن‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر حافظ بلال فضل چغتائی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ایل ڈی اے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کچی آبادیز جاوید طارق مرزا کو ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئر نگ کچی آبادیز کا چارج دیدیا۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوہیب ظفر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹرسی اینڈ آئی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاﺅن پلاننگ عبدالرحمان کو محکمہ لوکل گورنمنٹ میں تحصیل افسر پلاننگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر ریلیو کر دیا گیا۔