سٹیٹ بنک کریڈٹ گارنٹی سکیم‘ 18 ماہ میں 2.83 ارب کی فنانسنگ کی گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نے کریڈٹ گارنٹی سکیم کے تحت 18 ماہ کے دوران چھوٹے کاروباری اداروں اور کاشتکاروں کو 2.83 ارب روپے کی بینک فنانسنگ فراہم کی۔ سکیم کے تحت 105 اضلاع میں فنانسنگ کی سہولتیں مہیا کی گئےں اور 85 فیصد قرضے دیہی علاقوں میں کلائنٹس کو دیئے گئے ہیں جو اس سے پہلے قرضوں سے محروم تھے یا کم قرضے پا رہے تھے۔ ان میں سے 81 فیصد گذارہ (subsistence) کاشتکار تھے۔ اسی طرح اس سکیم کے تحت 91 فیصد قرضے ایسے چھوٹے کاروباری اداروں کو فراہم کئے گئے جن میں ملازمین کی تعداد پانچ سے کم تھی۔