لاہور میں سی این جی سٹیشن کل اور پرسوں کھلیں گے
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور میں سی این جی سٹیشن کل بروز جمعہ اور ہفتہ کھلے رہیں گے اس بارے میں سوئی گیس نے سی این جی ایسوسی ایشن کو جو شیڈول جاری کیا ہے اس کے مطابق اس ہفتہ بھی جمعہ اور ہفتہ کو سی این جی سٹیشن کھلے رہیں گے تاہم اگلے ماہ سے پرانا شیڈول بحال ہونے کا امکان ہے جس کے تحت پیر سے بدھ تک لاہور میں گیس بند رہے گی جبکہ جمعرات سے اتوار تک گیس ملا کر ے گی۔