شہباز شریف کے انقلابی اقدامات کے باعث مسلم لیگ ن مقبول ترین جماعت بن چکی ہے: الیاس خان
لاہور (خصوصی رپورٹر) معاون خصوصی محمد الیاس خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا شمار بہترین ایڈمنسٹریٹر میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پنجاب میں ریکارڈ کامیاب منصوبے مکمل کر کے مخالفین کے منہ ہمیشہ کیلئے بند کر دئیے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات کے باعث آج مسلم لیگ ن پاکستان کی مقبول تر جماعت بن گئی ہے۔