• news

وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بنک میں تعیناتی، سپریم کورٹ نے تقرری کا ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں وزیراعظم راجہ پرویز اشریف کے داماد عظیم الحق کی ورلڈ بنک میں میرٹ کے خلاف بطور (CEO) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعیناتی کے خلاف لئے گئے ازخود نوٹس مقدمہ میں تقرری کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مقدمہ کی کارروائی شروع کی تو ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ان سے عظیم الحق کی تقرری کا نوٹیفکیشن اور دیگر ریکارڈ کے بارے استفسار کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ابھی ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جس پر عدالت نے عظیم الحق سے متعلق تمام ریکارڈ آج پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن