• news

بیرون ملک کالز پر ٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم کالعدم قرار

لاہور ( وقائع نگار خصوصی ) پاکستان سے بیرون ملک کی جانیوالی کالز پر ٹیکس وصولی روکنے کا عبوری حکم کالعدم قرار دیدیا گیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے 2 رکنی بنچ نے فیصلے کو کالعدم قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے بیرون ملک کالز پر ٹیکس وصولی کرنے سے حکومت کو روکدیا تھا۔ مختلف کمپنیوں نے اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ اضافی ٹیکس کی وصولی کیخلاف حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتا۔ یہ اختیار مسابقتی کمشن کے پاس ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کا بنچ جسٹس تصدق جیلانی اور جسٹس سرمد جلال عثمانی پر مشتمل تھا۔ اوسطاً ہر ماہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والی کالز کی تعداد 70کروڑ منٹ ہوتی ہے۔ ان کی اوسطاً قیمت تقریباً 6روپے بنتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن