• news

ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے کلو کمی

اسلام آباد (خبرنگار) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز ایل پی جی ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 15 روپے فی کلو گرام کی کمی کا اعلان کر دیا ہے جس سے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 170 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 650 روپے کمی ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں ایل پی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے آئندہ دنوں میں ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل سے 40 سے 50 فیصد سستی دستیاب ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن