• news

دوہری شہریت پر نااہل قرار دینے والے 3 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) دہری شہریت پر نااہل قرار پانے والے 3 ارکان اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ وارنٹ ڈسٹرکٹ سیشن جج لاہور نذیرگجیانہ نے جاری کئے۔ ارکان میں سابق ایم پی اے رانا آصف، آمنہ بٹر اور سابق ایم این اے شہناز شیخ شامل ہیں۔ الیکشن کمشن نے ان ارکان سے مراعات اور واجبات کی واپسی کیلئے دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن