دبئی ٹینس چمپیئن شپ : روبرٹا وینسی‘ سارا ایرانی سیمی فائنل میں پہنچ گئیں
دبئی (سپورٹس ڈیسک) سارا ایرانی اور روبرٹا وینسی نے دبئی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹلی کی سارا ایرانی نے جمہوریہ چیک کی نادیہ پیٹرووا کو کوارٹرفائنل میں چھ چار، صفر چھ اور چھ تین سے شکست دی۔ اٹلی کی روبرٹا وینسی نے آسٹریلیا کی سمانتھا سٹوسر کو چھ دو اور چھ چار سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کیا۔ خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں این لوگیسٹرا وائیوز اور ژے ژنگ کی جوڑی نے ڈی جرک اور کے روسی کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ ثانیہ مرزا اور بیٹک سینڈز کی جوڑی نے سیفا رووا اور پیلجکووا کی جوڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ ریڈوانسکا اور بلیک کی جوڑی نے سمانتھا سٹوسر اور ایمنڈ کی جوڑی کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔