• news

6 خودکشیاں: گھریلو جھگڑے پر لاہور میں نوجوان نے پھندا لے لیا

لاہور+ قصور+گوجرانوالہ (نامہ نگاران+نمائندہ خصوصی) حالات سے دلبرداشتہ 2 خواتین سمیت 6 افراد نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں مصری شاہ گھوڑے شاہ کا رہائشی محمد نثار موچی گیٹ باڑہ مارکیٹ میں مقامی دکان پر سیلز مین تھا اس کا گزشتہ روز اپنے گھر والوں سے کسی بات پر جھگڑا ہوگیا اس نے پنکھے سے رسی لٹکا کر اس سے گلے میں پھندا لے کر خودکشی کرلی۔ متوفی کے لواحقین کا کہنا ہے نثار کافی دنوں سے پریشان تھا۔گوجرانوالہ میں پریشانیوں میں مبتلا ہومیو پیتھک ڈاکٹر نے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے اردو بازار کا رہائشی 35 سالہ عرفان جو ہومیو پیتھک ڈاکٹر تھا اور وہ کئی دنوں سے پریشانی کے عالم میں تھا گزشتہ روز دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔ متوفی دو کمسن بچوں کا باپ تھا۔ ادھر منچن آباد میں شادی شدہ خاتون نے زہریلی گولیاں اور فیصل آباد میں محنت کش نے گولی مار کر زندگی ختم کر لی۔ منچن آباد وارڈ نمبر 2 کی رہائشی دو بچیوں کی ماں الفت طاہرہ زوجہ امجد علی نے گذشتہ روز چوہے مار گولیاں کھا لیں۔ خاتون کے رشتہ دار اسے اتفاقی حادثہ قرار دے رہے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق مذکورہ خاتون نے گھریلو رنجش کے باعث یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ فیصل آباد میں گلبرگ کے علاقہ لاثانی چوک افغان آباد کا تاج دین عرف مانی ناشتہ فروش تھا رات کے وقت اس نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔ متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔ ادھر قصورکے نواحی گاﺅں بگری میں محبت کی ناکامی دیکھتے ہوئے لاہور میں تعینات کانسٹیبل نے محبوبہ سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پہلے لڑکی نے گولیاںکھا کر زندگی کا خاتمہ کیا اور بعد میں لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ شبیر احمد ولد بشیر جو لاہور میں پولیس کانسٹیبل ہے وہ لاہورکی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا دونوںکی محبت پروان چڑھ چکی تھی جس پر لڑکی کے بھائیوںکو خبر ہوئی تو انہوں نے اپنی بہن اور شبیرکانسٹیبل کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر لڑکی نے گندم میں رکھنے والی گولیاںکھا لیںاور ہسپتال میں دم توڑ دیا جبکہ لڑکے کو اپنی محبوبہ کی موت کی خبر ملی تو اس نے بھی زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا دونوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن