• news

اکبر بگٹی کی اہلیہ انتقال کر گئیں شہباز شریف کا اظہار افسوس

لاہور + کوئٹہ (خصوصی رپورٹر + بیورو رپورٹ) نواب اکبر بگٹی کی مرحوم کی اہلیہ اور نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی کی والدہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو کوئٹہ کے کاسی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں سابق وزیراعلی بلوچستان میر ہمایوں خان مری سمیت مختلف سیاسی وقبائلی رہنماﺅں سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے مرحوم نواب اکبر بگٹی کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلی نے دعا کی اللہ تعالی مرحومہ کو جوار رحت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن