• news

ایل پی جی کوٹہ کیس، اعتزاز احسن کی چیف جسٹس کے بنچ میں پیش نہ ہونے کی استدعا منظور

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں ایل پی جی کوٹہ کیس میں جام شورو جوائنٹ وینچر کمپنی کے وکیل اعتزاز احسن کی جانب سے کیس میں پیش نہ ہونے اور وکیل تبدیلی کی استدعا منظور، عدالت نے مزید کارروائی مارچ کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ کے سامنے اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ وہ چیف جسٹس کے بنچ میں پیش نہیں ہو سکے۔ کمپنی کو نیا وکیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں وکیل کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں مگر اس کیلئے درخواست گزار سے پوچھنا پڑے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں وکیل کی تبدیلی پر کوئی اعتراض نہیں جس پر عدالت نے مہلت دے کر سماعت ملتوی کردی۔

ای پیپر-دی نیشن