الیکشن کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں‘ دہشت گردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے
پشاور (نوائے و قت رپورٹ) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ دوست محمد خان نے کہا ہے کہ ناکہ بندیوں کے باوجود پشاور، کوئٹہ کے واقعات افسوسناک ہیں۔ ماضی میں آمر نے بہت سی خرابیوں کے بیچ بوئے، دہشت گردی کے واقعات سکیورٹی اداروں کی نااہلی ہے۔ ملک کی اقتصادی حالت انتہائی خراب ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ دفاعی امور غیر پیداواری اخراجات کو کم کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ الیکشن کے بغیر جمہوریت کا تصور نہیں، کئی جگہیں صحافیوں کے لئے نو گو ایریاز بنا دی گئیں جو بنیادی حق کے منافی ہیں، آمریت نے ریاستی اداروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کیا۔