• news

فرقہ واریت عالمی سازش ہے، فاٹا مسئلہ حل ہونے تک امن قائم نہیں ہوسکتا: عمران

لاہور (نوائے وقت نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ حکمران مکمل طورپر ناکام ہوچکے ہیں، وہ فوری مستعفی ہوکر الیکشن کا اعلان کریں۔ لاہور میں ایک ریسٹورنٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری تحفظ چاہتی ہے، سول انتظامیہ فیل ہو جائے تو آئین کے مطابق فوج کو بلایا جاسکتاہے۔ فرقہ واریت عالمی سازش ہے، فاٹا کا مسئلہ حل ہونے تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ عمران خان نے کہا کہ بلوچستان اور کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کی وجوہات الگ الگ ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ پارٹی الیکشن کے بعد 23مارچ کو 80ہزار منتخب لوگ آگے آئینگے۔ 

ای پیپر-دی نیشن