• news

عدالتیں آرڈر دیتی ہیں مگر انہیں غیر مو ثر کیا جا رہا ہے: چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ایف7 پبلک پارک کی جگہ منی گالف کلب بنانے کے 2006ءکے مقدمہ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے ازخود نوٹس کیسں کی کارروائی نمٹا دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں آرڈر کر رہی ہیں مگر انہیں غیر مو¿ثر کیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے کے چیئرمین کو کچھ تو احساس ہونا چاہئے اس قدر غیر سنجیدہ رویہ ٹھیک نہیں۔ جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ احساس ندامت مرتے دم تک سی ڈی اے کے ذمہ داروں کے ساتھ جائے گا۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت نے کہا غلط کام کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کے مطابق کارروائی نہ ہونے پر نوٹس لیا گیا مگر اب بھی کارروائی کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔ سی ڈی اے کی ملی بھگت سے سب کام ہو رہا ہے حکام کا رویہ انتہائی غیر سنجیدہ اور قابل افسوس ہے۔ سی ڈی اے کو عدالت نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے مقدمہ کی کارروائی نمٹا دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن