فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کا اجلاس تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ
لاہور ( سپیشل رپورٹر) فیڈرل سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس گزشتہ روز زیرصدارت چودھری محمد حسین طاہر ہوا جس میں جنرل سیکرٹری سید فرخ سیر، سینئر نائب صدر چودھری محمد الیاس، نائب صدر سردار عبدالرشید، نائب صدر عبدالباری، جوائنٹ سیکرٹری محمد ارشد شاہکوٹی، فنانس سیکرٹری زبیر افضل وڑائچ، پریس سیکرٹری محمد یاسین، طاہر خالد، حاجی ارشاد اور محمد افضل نے شرکت کی۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 100% اضافہ کیا جائے۔