جامعہ فاضل شاہی بلال گنج میں سالانہ محفل میلاد و بڑی گیارہویں شریف کا ختم آج ہو گا
لاہور (پ ر) جامعہ فاضل شاہی ابراہیم روڈ بلال گنج میں سالانہ محفل میلاد اور بڑی گیارہویں شریف کا ختم آج ہو گا جس کی صدارت ناظم جامعہ فاضل شاہی مولانا حکیم محمد منشاءچشتی کریں گے۔ تلاوت قاری محمد جاوید، نعت محمد دانیال جامی، حافظ اظہر عبداللہ، عبدالوحید چشتی پیش کرینگے۔ خصوصی خطاب علامہ مولانا محمد خلیل رضا کا ہو گا۔