لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق گرفتار‘ ایک ماہ کیلئے جیل منتقل
رحیم یارخان (اے پی اے) اہلسنت والجماعت کے مرکزی نائب صدر اور لشکر جھنگوی کے رہنما ملک اسحاق نے گرفتاری دےدی اورانہیں ایک ماہ کےلئے جیل میں نظر بند کر دیا گیا۔ ملک اسحاق کو کچھ دن قبل ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کیا گیا تھا لیکن کوئٹہ دھماکے کی لشکر جھنگوی کی جانب سے ذ مہ داری قبول کرنے کے بعد پولیس نے ان کو باقاعدہ گرفتارکرکے ایک ماہ کے لئے جیل منتقل کر دیا ہے۔گرفتاری سے قبل اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک اسحاق نے ہزارہ ٹاو¿ن کوئٹہ میں پیش آنے والے واقعے کو حکومت کی نااہلی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ جب بھی شیعہ برادری کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو ان کی جماعت لشکر جھنگوی کو ہی ذ مہ دار ٹھہرایا جاتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئٹہ دھماکوں سے متعلق ان پر کوئی الزام یا ثبوت حکومت کے پاس ہے تو سامنے لایا جائے۔ دوسری جانب رحیم یار خان میں کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کے خلاف پولیس کا کریک ڈاﺅن دس افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ہونیوالوں میں حافظ محمد یونس، محمد اختر کھاکھی، محمد اکمل فاروقی، محد حامد معاویہ، محمد عمیر، قاری غلام مرتضی حیدر، محمد اکرم عرف چنوں، خلیل احمد عباسی ملک محمد عمران اور ملک ناصر سفیان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔