”پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انتخابات درست ہیں“
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایک مرتبہ پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن کے زیرانتظام چلنے والی اولمپک ایسوسی ایشن ہی اصل باڈی ہے۔ آئی او سی کے اعلامئے میں کہا گیا کہ 15 فروری کو لوزان میں اجلاس میں یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ 4 فروری کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات درست ہیں۔ آئی او سی کی جانب سے کھیلوں کی بین الاقوامی تنظیموں کے صدر اور سیکرٹریز کو خط کے ذریعے مطلع کر دیا گیا کہ وہ پاکستان میں اپنی ذیلی تنظیموں کو اولمپک چارٹر پر کام کرنے کی ہدایت کریں۔