سری لنکا : ویمن کرکٹرز کے معاوضو ں میں اضافے کا فیصلہ
کولمبو (این این آئی)کرکٹ سری لنکا نے بھارت میں کھیلے گئے ویمنز ورلڈکپ میں اپنی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے پیش نظر کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس ایل سی کے عہدیدار ہیراناتھ پریرا کے مطابق حکام خواتین پلیئر کی پرفارمنس اور ناک آﺅٹ سٹیج تک رسائی پر بہت خوش ہیں، معاوضے متعلق اعلان جلد کیا جائے گا۔