• news

رہنمائی کرنےوالوں کا احترام کرتی ہوں : اداکارہ فضہ علی

لاہور (این این آئی) ماڈل و اداکارہ فضہ علی نے کہا ہے کہ رہنمائی کرنےوالوں کا بیحد احترام کرتی ہوں اور مجھے جتنا کام آتا ہے اس سے نئے آنیوالوں کو استفادہ کراتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شو بز میں آنے کا مشورہ نامور اداکار نعمان اعجاز نے دیا تھا اور اب تک انکے ساتھ بے شمار ڈرامے میں کام کر چکی ہوں جس میںانہوںنے میری بڑی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرامے تفریح کے ساتھ ساتھ اصلاح کا بھی ذریعہ ہیں، لکھنے والوں کو اب معاشرے کے نئے مسائل کو زیادہ سے زیادہ موضوع بنانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں نیک نیت اور سچا دوست ملنا مشکل ہے اس لئے بڑا سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑتا ہے۔ میں سنتی سب کی ہوں لیکن کرتی وہی ہوں جس سے میرا دل و دماغ مطمئن ہوتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن